بلوچستان،کھانے پینے کی غیر معیاری مصنوعات پر پابندی عائد
کوئٹہ:بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے جاری ہونے والے اعلامیوں کے مطابق صوبے بھر میں مختلف کھانے پینے کی مصنوعات پر خالص نہ ہونے اور مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث پابندی عائد کر دی گئی ہے، بی ایف اے کے جاری کردہ اعلامیوں کے مطابق ان اشیاء میں کفایہ بناسپتی(ڈبل ریفائنڈ گھی), شاہ تاج کوکنگ آئل، فاروق بناسپتی گھی(مزہ زندگی کا)زینب بناسپتی گھی، دانش سوفیصد پیور بناسپتی گھی، ہمارا کچن بناسپتی گھی، بابو بناسپتی گھی، شاندار بناسپتی کوکنگ آئل،منظور مصالحہ، ہانڈی مکس سالن مصالحہ، جاوید کراچی مکس مصالحہ،بلال اسپیشل مصالحہ،فوڈگریڈ کلر(عبدالحمید عبدالوحید), سٹی میلہ نمکو اور ناصر اچار شامل ہیں۔ پابندی کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014ء کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments