دفتر میں گھس کر سرکاری کلرک کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) گارڈن میں 12 روز قبل دفتر میں گھس کر کے ایم سی کے کلرک کو قتل کرنے کے الزام میں رینجرز نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر رینجرز نے نیوکراچی مین چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شاکر عرف ڈھیلا کو گرفتار کرلیا، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ 30 مئی کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نبی بخش تھانہ کی حدود گارڈ ن کے علاقے جہانگیر روڈ جوبلی چوک پر واقع اینٹی انکروچمنٹ لینڈ ڈپارٹمنٹ آفس میں کے ایم سی کے کلرک محمد علی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نبی بخش پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں