سندھ اسمبلی کے باہر سے گرفتار خرم علی سمیت دیگر خواتین اور طلبہ کو رہا کیا جائے، اے ڈبلیو پی

کراچی (انتخاب نیوز) عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی سے لاپتہ دودا الٰہی اور گمشاد بلوچ کی بازیابی کیلئے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے میں شریک عوامی ورکرز پارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری خرم علی اور دیگر خواتین اور طلبہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے گرفتار کیے گئے خرم علی سمیت دیگر خواتین اور طلبہ کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں