چمن قرنطینہ مرکز سے 400 سے زائد افراد کو متعلقہ صوبوں میں بھیج دیا گیا

چمن: بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرھدی شہر چمن مین قائم قرنطینہ مرکز سے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے چار سو زائد شہریوں کو ان کے متعلقہ صوبوں کو بھیج دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت قلع عبداللہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ سر حد کھلنے کے بعد یہ لوگ افغانستان سے داخل ہوئے تھے۔ اہلکار کے مطابق پاکستانی شہریوں کو داخلے کی اجازت ملنے کے بعد سے اب تک افغانستان سے 480 کے قریب پاکستانی شہری چمن کے راستے آئے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 450 سے زائد تھی جن کے ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد ان کو انکے متعلقہ صوبوں کو بھیجوا دیا۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ چمن میں قائم قرنطینہ مرکز میں ا ب بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 25 افراد قایم پذیر ہیں۔ چمن کے علاوہ بلوچستان میں ایران سے متصل سرحدی شہر تفتان میں ھی ایک بڑا قنرطینہ مرکز قائم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں