مزدوروں کے کیمپ پر حملہ قابل مذمت اور بزدلانہ کارروائی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملہ کی مذمت۔ وزیراعلیٰ کا بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ غریب محنت کشوں کو نشانہ بنانہ قابل نفرت عمل ہے۔ امن و ترقی کے دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ شدت پسند جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کی زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔
Load/Hide Comments


