ایکواڈور، ایندھن قیمتوں میں اضافے کےخلاف فسادات، ہنگامی حالت کا نفاذ

کویٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکواڈور کے صدر گولیرمو لاسو نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کے خلاف ملک گیر شدید احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت کویٹو سمیت تین صوبوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔صدر لاسو نے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دارالحکومت اور اپنے ملک کے دفاع کے لئے پر عزم ہوں۔تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرنے کے لئے حکومت کے خلاف پیر کے روز سے ملک گیر احتجاج شروع ہوا ہے جس میں طلبائ، ورکرز اور دیگر نے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے اس میں شمولیت اختیار کی۔مظاہرین نے ہائی ویز سمیت ملک بھر میں سڑکیں بلاک کی ہوئی ہیں۔کویٹو میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا، سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں کم از کم 43افراد زخمی ہوئے ہیں۔ہنگامی حالت صدر کو اجازت دیتا ہے کہ وہ امن وامان برقرار رکھنے کے لئے مسلح فورسز کو طلب کریں،شہری حقوق معطل اور کرفیونافذ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں