ہرنائی سے لاپتہ 5 مزدوروں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ہرنائی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے میں پانچ مزدور لاپتہ ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی رفیق ترین نے بتایا کہ گزشتہ رات ہرنائی کے علا قے کوئٹہ روڈ چھپر رفٹ کے مقام پر کوئٹہ روڈ کی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ اور آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر پانچ لاپتہ مزدوروں کی تلاش شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی رفیق ترین نے بتایا کہ آگ لگانے کی وجہ سے تعمیراتی مشینری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دشوار گزار اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کو سرچ آپریشن میں کافی مشکلات کا سامنا ہے، چھپر رفٹ کے پہاڑی علاقے میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے مکمل ناکہ بندی کی گئی ہے، مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں