کوئٹہ 17 میڈیا ورکرز میں کوروناوائرس کی تصدیق
کوئٹہ۔ کوروناوائرس نے اخبارات اور میڈیا ہاوسسز میں بھی ڈھیرے ڈال دیئے محکمہ صحت کی جانب سے کوئی احتیاطی تدابیر نہیں بتائی گئیں، اب تک 17 میڈیا کارکن کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں صحافیوں ورکرز اور انتظامی افسران کے کوروناٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ صحت ذرائع کے مطابق مختلف اداروں کے 17 افراد کی کورونا ٹیست پازیٹو آگئی ہے جس کے بعد متاثرہ میڈیا نمائندوں کو گھروں میں ہی قرنطینہ کردیا گیا گھروں میں قرنطینہ ہونے والے متاثرہ افراد کو محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اختیاطی تدابیر نہیں بتائی اور نہ ہی اس دوران کون سی میڈیسن استعمال کرنا ہے اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے
Load/Hide Comments