کوسٹ گارڈز کی پسنی میں بڑی کارروائی،3510 کلو چرس برآمد

پسنی:پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 3510 کلو چرس برآمد کر لی، مشنیات کی مالیت 5 ارب 60 کروڑ روپے کے قریب ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کے دوران پہاڑوں میں چھپائی گئی 3510 کلو چرس برآمد کر لی۔ترجمان کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ برآمد کی گئی منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی،برا?مدمنشیات کی مالیت 5 ارب 60 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں