کوہاٹ، کالعدم ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈرکو پانچ سال قید کی سزا سنائی

کوہاٹ (انتخاب نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت کوہاٹ نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مقامی کمانڈرکو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مقامی کمانڈر جاوید عرف مہاجر ولد فضل منان قوم شیخان سکنہ تور سمت قبائلی ضلع اورکزئی کوچند ماہ قبل حکمت عملی سے گرفتار کیا تھا جس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرکے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ گزشتہ روز سپیشل جج انسداددہشت گردی کوہاٹ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر زیر حراست ملزم اورمبینہ ٹی ٹی پی کمانڈر جاوید عرف مہاجر کو پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں