عمرہ پرعارضی پابندی کا فیصلہ شرعی تقاضوں کے مطابق ہے،علماء کونسل

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی علماء کونسل نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت کی طرف سے عمرہ کی ادائی پر عارضی پابندی کی حمایت کردی،میڈیارپورٹس کے مطابق علماء کونسل نے کہا کہ حکومت یہ اقدام شرعی تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ حکومت کو ایک موذی بیماری کے خطرے کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا ہے۔ اس لیے انسانیت کو ضرر پہنچنے کے اندیشے کے تحت عمرہ کے مناسک کو روکنا اور مسجد نبوی کی زیارت پرعارضی پابندی شرعی تقاضوں سے مکمل طورپر ہم آہنگ فیصلہ ہے۔سعودی عرب کی علماء کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومتی ذمہ داروں کی طرف سے کرونا جیسے مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات میں عمرہ کی ادائی پرعارضی پابندی ایک جائز اور شرعی تقاضوں کے مطابق اقدام ہے۔ شہریوں کی جانوں کا تحفظ اسلام کا بنیادی اصول اور شریعت کا تقاضا ہے۔ حکومت شہریوں کی جان ومال اور ان کے دین وفکر کو محفوظ بنانے کی پابند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں