تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، بلوچستان پرائیویٹ سکولز

کوئٹہ:بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس نے 15 جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے تعلیم دشمن قراردیا ہے گرینڈ الائنس کے ترجمان نذر بڑیچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلے سے سب سے زیادہ نقصان بلوچستان کے سرد زون کو ہو ریاہے کیونکہ پورے ملک میں گرمیوں کی چھٹیاں ہیں جبکہ بلوچستان کے سرد زون میں گذشتہ سال دسمبر سے تعلیمی اداریبند ہیں اب ہم مزیدتعلیمی ادارے بند ہونے کے متحمل نہیں ہوسکتے حکومت کی طرف سے مسلسل تعلیم دشمن عملیات اور نجی تعلیمی اداروں کے معاشی قتل عام کیا جارہا ہے. اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس اور دیگر تنظیمیں ملکر 12 مئی کو وزیر اعلی ہاس میں نجی سکولوں کی چابیاں جمع کرے گی. گرینڈ الائنس کے رہنماؤں حاجی ناصر،حضرت علی کوثر، ملک رشید کاکڑ، جعفر خان کاکڑ، داود شاہ،خلاق خان کاکڑ، روزی خان کاکڑ،ارباب جمیل کاسی اور رحمت اللہ غزنوی اور دیگر نے تمام نجی سکولز سے اپیل کی ہیکہ وہ بروقت اس احتجاجی ریلی میں شرکت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں