اسلام آباد پولیس کی گھوڑوں پر پیٹرولنگ، خصوصی دستے تعینات
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد میں اب پولیس اہلکارگھوڑوں پر پیٹرولنگ کریں گے، پولیس نے پارکس، ہائیکنگ ٹریلز، کچے راستوں، پہاڑی علاقوں اور دشوار گزار جگہوں پر گھڑ سوار دستے تعینات کردیئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق پیٹرولنگ کا نظام موثر بنانے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے چاق و چوبند گھڑ سوار دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ گھڑ سوار دستے وہاں تعینات ہوں گے جہاں پیٹرولنگ گاڑیاں ایگل اور فالکن کارآمد نہیں، گھڑسوار دستے پیٹرولنگ کے ساتھ پولیس کا عوام میں بہتر امیج اجاگر کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔
Load/Hide Comments


