نوابشاہ، آصف زرداری کی والدہ کی آبائی قبرستان میں تدفین
نوابشاہ (انتخاب نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، عذرہ افضل پیچوھو کی والدہ اور بلاول بھٹو زرداری کی دادی کی نماز جنازہ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سہیل انور سیال، ضیا الحسن لنجار، علی حسن لنجار، ایم کیو ایم کے وفد مقبول صدیقی، رؤف صدیقی و دیگر نے شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین آصف علی زرداری کے آبائی قبرستان بالو جاقبا قبرستان میں کی گئی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے لحد میں اتر کر خود اپنے ہاتھوں سے مٹی ڈالی۔ خاتون ہونے کے ناتے مرحومہ کی نماز جنازہ فجر کی نماز کے بعد ادا کی گئی جبکہ مرحومہ کی جنازہ نماز اور تدفین میں مخصوص لوگوں نے شرکت کی۔ جنازہ نماز سے لے کر تدفین تک میڈیا کو بھی دور رکھا گیا۔ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں اس وقت آصف علی زرداری، فریال تالپور، عذرہ افضل پیچوھو، بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری و دیگر خاندان کے لوگوں سے اظہار تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔


