سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیاہے،ڈاکٹرحئی بلوچ

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جمہوری نظام ہونے کے باعث کورونا وائرس کے حفاظتی تدابیر پر عوام نے شعوری طور پر قیادت کے احکامات پر عملدرآمد کیا بدقسمتی سے ہمارے ہاں حقیقی جمہوری نظام نہ ہونے کے باعث حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے بلوچستان حکومت لاک ڈاؤن میں ناکام ہو چکی ہے ڈاکٹرز کی تجاویز کے مطابق لاک ڈاؤن پر مکمل پابندی ہی سے کورونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا تھا ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید بڑھایا ہے اور اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا ٹریفک چل رہی ہے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے حکومت فوٹو سیشن اور اخباری بیانات کے علاوہ کچھ بھی نہیں کررہی جمہوری نظام میں عوام شعوری طور پر قیادت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہیں بدقسمتی سے حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے دنیا بھر میں جمہوری نظام کے باعث عوام نے حکومت کا ساتھ دیا وفاقی و صوبائی حکومت ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس سمیت عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہو چکی ہے بینظیر سپورٹ پروگرام سمیت دیگر پروگرامز میں غریب عوام کو دھکے کے علاوہ کچھ نہیں دیا یہاں حقیقی جمہوری نظام نہیں ہے بلوچستان کورونا وائرس سے خطرناک صورتحال سے گزر رہا ہے اور یہ ایک خطرناک صورتحال اختیار کرے گی بلوچستان کے 50 فیصد ڈاکٹرز 33 فیصد پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسز سمیت کورونا وائرس کے شکار ہورہے ہیں بلوچستان میں اپنے سے صحت کی صورتحال کا فقدان ہے حکومت کو ڈاکٹرز کی تجویز پر حقیقی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کریں سلیکٹڈ حکومت نے عوام نے جینا حرام کر دیا ہے حکومت کو چاہئے کہ اس عالمی وباء کے سامنے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں اور حکومت کو سارے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سیاسی جماعتوں کے ہمراہ مشترکہ اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں