کورونا کے بعد بیجنگ میں پرائمری اورمڈل اسکول دوبارہ کھولنے کااعلان

بیجنگ (انتخاب نیوز) بیجنگ میں کرونا کی وبا ختم ہونے کی وجہ سے پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبا اور کنڈرگارٹن کے بچوں کا تعلیمی سلسلہ مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میونسپل ایجوکیشن کمیشن نے ہفتہ کے روزکہا کہ مڈل اور ہائی اسکول کے پہلے اور دوسرے سال کے طلبا، نیز پرائمری اسکول کے طلبا کی کلاسز 27 جون کو دوبارہ شروع ہوں گی، جبکہ کنڈرگارٹنز 4 جولائی کو دوبارہ کھلیں گے۔ ایسے طلبا جو اب بھی وبا کی وجہ سے بند علاقوں اور گھروں میں قرنطینہ ہیں وہ گھروں سے ہی اپنا تعلیم کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔جمعہ کے روز، بیجنگ میں مقامی طور پر منتقل ہونے والے کوویڈ-19 کے دونئے مصدقہ کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں