ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے قیمتی تحفہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے دیرینہ دوست چوہدری محمد افصل دلو جو کینیڈا میں مقیم ہیں کی خصوصی دعوت پر کھاریاں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور عمادین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو ان کے دیرینہ دوستوں نے قیمتی گھوڑی بطور تحفہ پیش کی جس پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے شکریہ ادا کرتے ہوئے تحفہ قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ظہرانے کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے حقیقی سفیر اور قیمتی سرمایہ ہیں۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں