خوف کی علامت سمجھا جانے والا بلال گروپ کا سرغنہ ساتھی سمیت مقابلے میں مارا گیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران مقابلے میں بلال گروپ کا سرغنہ، انتہائی مطلوب ملزم بلال سابط مارا گیا ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم بلال راولپنڈی اور اسلام آباد خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا اور وہ ملحقہ شہروں میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، پولیس کے مطابق بلال سابط حساس ادارے کے دو افسران ، چار پولیس اہلکاروں اور پشاور کے SHO کے قتل کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا، پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران بلال سابط سمیت دو ملزم مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں