قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب
قومی اسمبلی کی جانب سے جاری ہونے والی ایک بیان کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو سہ پہر تین بجے اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔اس سے قبل دوران قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے متعلق کمیٹی نے صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز کے تحت قومی اسمبلی کے ممبران اور عملے کی صحت کو یقینی بناتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد کرنے کی سفارش کی تھی۔کمیٹی نے متبادل دن پر ہونے والی تقریباً تین گھنٹے طویل پارلیمانی بحث کو حکومت کی طرف سے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے، ملک کی معیشت پر وائرس کے اثرات اور اس کی بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات تک محدود رکھنے کی سفارش کی تھی۔
Load/Hide Comments