سبی، پولیس چوکی پر فائرنگ سے 2اہلکار زخمی
سبی:بلوچستان کے شہر سبی میں مسلح افراد کا پولیس چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز سبی شہر میں تین تالاب چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاران اے ایس آئی حامد اور سپاہی مینگل زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کا علاج معالجہ کرنے میں مصروف ہے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے اے ایس آئی حامد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے حکام جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچے بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
Load/Hide Comments