مکران یونیورسٹی کے کرپٹ وائس چانسلر کو ہٹایا جائے، بی ایس ایف

پنجگور (انتخاب نیوز) بی ایس ایف پنجگور زون کے زونل ساتھیوں نے مکران یونیورسٹی کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، مکمل حمایت اور جدوجہد کی یقین دہانی کرائی۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ پنجگور زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مکران یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کی جانب سے 2 جولائی بروز ہفتہ کو اعلان کردہ کانفرنس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔مکران جیسے پسماندہ علاقوں میں جہاں دہائیوں بعد کوئی تعلیمی ادارہ بنتا ہے اور وہاں بھی ایسے کرپٹ عناصر کی تعیناتی محض تعلیم کے نام پر ڈھونگ ہے۔ مکران یونیورسٹی طلبہ کمیٹی کی جدوجہد میں شانہ بشانہ شریک ہیں اور ہر عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ تعینات ہونے والے وائس چانسلر جو کہ جامعہ بلوچستان میں بہت سارے پروجیکٹس کے کرپشن کے کیسز میں کرپٹ پائے گئے ہیں اور جنسی ہراسگی اسکینڈل اور طالبات کی واش رومز میں کیمرے نصب کرنے والے گروہ کے سرغنہ کے حیثیت سے کردار ادا کرتا رہا ہے، ایسے فرد کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ جامعہ بلوچستان جس کو بنے ہوئے پچپن سال ہوگئے ہیں لیکن آج بھی اکیڈمک اعتبار سے جدید یونیورسٹیوں کی لسٹ میں کافی نیچے ہے۔ یونیورسٹوں کی تعمیر میں صدیاں لگ جاتی ہیں، ہم حکومت بلوچستان سے درخواست کرتے ہیں کہ کوئی تعلیم دوست اور مظلوم دوست وی سی تعینات کریں جو کہ جلد یونیورسٹی کو بہتر انداز میں چلانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ پنجگور کے زونل رہنماو¿ں نے طلباءکو یقین دلایا کہ بی ایس ایف اس جدوجہد میں قدم بہ قدم ان کے ہمراہ رہے گی اور بی ایس ایف ان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں