کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں ایک مشتبہ شخص گرفتار
کراچی (ویب ڈیسک)کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ شخص کا کراچی یونیورسٹی کی خود کش بمبار کے شوہر ہیبتان سے رابطہ تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹیکنیکل اور دیگر شواہد کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی، اسے کراچی یونیورسٹی خود کش دھماکے سے قبل بلوایا گیا تھا۔ملزم گلبائی میں 2 چینی انجنیئرز کے قتل میں بھی ملوث ہے، اس نے افغانستان سے دھماکا خیز مواد بنانے کی تربیت حاصل کی،مشتبہ شخص کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔
Load/Hide Comments


