حکومت متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے، گور نر بلو چستان یا سین زئی

کوئٹہ:گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ اداروں کی بقاء میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے میں پوشیدہ ہے۔میرٹ اور شفافیت کی پاسداری سے نہ صرف اداروں کی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکتی ہے بلکہ اس سے باصلاحیت افراد کو سامنے لانے کے لیے بھی راہ ہموار ہوجاتی ہے۔گورنر یاسین زئی نے کہا کہ موجودہ حکومت متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے اور صوبے کے دورافتادہ اضلاع میں عوام کو ترجیحی بنیادوں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حاجی نواب خان دمڑ کی قیادت میں سنجاوی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفد نے گورنر بلوچستان کو علاقے کے عوام کو درپیش تعلیم،صحت اور صاف پینے کے پانی کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا۔گورنر نے ان کے مسائل ومشکلات کو غور اور توجہ سے سنے اور ان کے پائیدار حل کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں