شمالی وزیرستان، میر علی میں مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن، سپاہی جاں بحق

راولپنڈی (انتخاب نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مشتبہ افراد کیخلاف کلیئرنس آپریشن۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار وحید خان جاں بحق ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق سپاہی کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مشتبہ افراد کیخلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں