زرمبادلہ صرف سات ارب ڈالرہیں،ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ، فیاض چوہان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ صرف سات ارب ڈ الر ہیں ، ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم نے کبھی اداروں پر تنقید نہیں کی، عمران ریاض کے کیسز میں سوشل میڈیا اور قوم جس قسم کے جذبات کا اظہار کررہی ہے سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ صرف سات ارب ڈالر ہیں، ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے کیونکہ سارے کیسز کرپٹ اور بددیانت لوگوں کے پاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت نمبر گیم برابر ہے ، آزاد اراکین اور ن لیگ میں سے کئی اراکین ان کی کالک منہ پر لگانے کو تیار نہیں، ن لیگیوں کو توقع نہیں تھی حلقوں میں اتنی نفرت ملے گی۔انہوںنے کہا کہ ساہیوال میں جلسہ ہوا ، موسلادھار بارش تھی لیکن اسی کیچڑ میں ساہیوال کی عوام وہاں موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں جاچکے ہیں کہ جو کمٹمنٹ کی تھیں اس کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔


