کسٹمز عملے نے اسمگل ہو کر کراچی پہنچنے والا 4 کروڑ 60 لاکھ مالیت کا مال پکڑلیا
کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے گزشتہ رات سہراب گوٹھ بس ٹرمینل سپر ہائی وے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے مالیت کے اسمگل شدہ غیر ملکی کپڑے (صوفہ کلاتھ) کے پانچ ٹرک قبضے میں لیتے ہوئے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری کارروائی کے دوران موچکہ چیک پوسٹ پر تعینات عملے نے کوئٹہ سے آنے والی بسوں سے 1کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا، ٹائر، چھالیہ ودیگر اشیاء قبضہ میں لے لیں۔
Load/Hide Comments


