پی ڈی ایم جماعتیں منصفانہ انتخابات چاہتی ہیںنہ اسٹیبلشمنٹ ،عمران خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں اوجِ کمال تک مہارت حاصل کی ہے، آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ(اسٹیبلشمنٹ)۔ان خیالات کااظہار عمران خان نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پتن کی اس رپورٹ نے ایک مرتبہ پھرثابت کردیاکہ شرمناک حدتک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے ای وی ایمزکی مخالفت کیوں کی۔ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے پاکستان میں دھاندلی کے163 طریقوں میں سے 130 سے چھٹکارا پایا جاسکتاتھا۔
Load/Hide Comments


