مشکل وقت گزر گیا ہے اور اب عوام کو روز خوش خبریاں ملیں گی: مریم نواز
جھنگ میں مسلم لیگ (ن) کو جتوائیں اور ہم ترقی کے ڈھیر لگائیں گے، پنجاب کے دشمن کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہے، عمران خان کو پنجاب کے عوام کی ترقی ہضم نہیں ہوتی اور چاہتا ہے کہ ایک مرتبہ پھر فرح گوگی کو مسلط کرے تو یہ ہم نہیں ہونے دیں گے: جلسے سے خطابجھنگ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشکل وقت گزر گیا ہے اور اب عوام کو روز خوش خبریاں ملیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف آج عوام کو بڑا ریلیف دینے جارہے ہیں۔جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بارش ہو رہی تھی، لوگ کیچڑ میں کھڑے تھے اور نواز شریف کی محبت میں عوام باہر نکلے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی گلیاں بنانے، آلو پیاز کے ریٹ کم کرنے، مہنگائی کم کرنے، سڑکیں بنوانے، آپ کے ہسپتال اور اسکول بنانے آئے ہیں، جب تک یہاں ترقی نہیں ہوتی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جھنگ میں مسلم لیگ (ن) کو جتوائیں اور ہم ترقی کے ڈھیر لگائیں گے، پنجاب کے دشمن کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہے، عمران خان کو پنجاب کے عوام کی ترقی ہضم نہیں ہوتی اور چاہتا ہے کہ ایک مرتبہ پھر فرح گوگی کو مسلط کرے تو یہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ آدھے لوگ کہہ رہے ہیں عمران خان چور ہے اور آدھے لوگ کہہ رہے ہیں عمران خان جھوٹا ہے، عمران خان چور بھی ہے اور جھوٹا بھی ہے، سوائے فرح گوگی اور پیرنی کے عمران خان نے پنجاب کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ان ڈھائی مہینوں میں پنجاب میں غریب عوام کو مفت بجلی دی ہے اور آج شہباز شریف عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے جارہے ہیں


