بی ایم سی مسئلہ،بلوچستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کی دانستہ کوشش ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ سے بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصطفی وردگ کی قیادت میں ڈاکٹر الیاس بلوچ حاجی عبداللہ صافی اور ڈاکٹر طارق بلوچ کی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔وفد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی قاہد کو بی ایم سی کے حالیہ مسائل و مشکلات کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم سی بدانتظامی و بد حالی کا شکار ہے۔اکیڈمک فیسوں میں ہوشربا اور اضلاع کی میرٹ کی نشستوں کو کم کرکے سیلف فنانس کو مسلط کیا گیا۔ملازمین ایکٹ کے بدولت عدم تحفظ سے دوچار ہے طلباء ملازمین اور ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بی ایم سی اور جامعہ بلوچستان نے صوبے کو اعلی دانشور سیاست دان ڈاکٹرز اور بیوروکریٹ فراہم کئے اور یہ سب دونوں اداروں کی انتظامی کارکردگی کے مرہون منت ہے۔اداروں میں مشکلات آتے ہیں لیکن ان سے بصیرت کی بنیاد پر نکلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر لاکھوں روپے فیسوں کے مد میں طلب کیے جائینگے تو بلوچستان کو تاریکی کی طرف دھکیلنے کی دانستہ کوشش ہے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی قاہد نے وفد کو یقین دلایا کہ نیشنل پارٹی معیاری تعلیم اور اداروں میں انتظامی امور کو بہتر کرنیمیں ساتھ ہے۔اور بی ایم سی بلوچستان کا سرمایہ ہے اور اس سرمایہ کو کسی کے بدانتظامی کے نذر نہیں کرنے دینگی۔