پنجگور، کل سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان


پنجگور (نمائندہ انتخاب) انجمن تاجران پنجگور کے ترجمان کی طرف سے ایک پریس ریلیز کے مطابق کل 10 مئی بروز اتوار سے شام 5 بجے تک پنجگور بازار کھلا رہے گاحکومتی مذکراتی کمیٹی و مرکزی انجمن تاجران کی اتفاق رائے سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام 5 بجے تک دکاندار حکومتی نوٹیفکیشن پر پوری عمل کرکے ایس او پیز اور وقت کی پابندی کیساتھ عملدرآمد کرتے ہوئے اپنا کاروبار جاری کرین گے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کل سے پنجگور میں تمام مارکیٹیں، دکانیں کھولی جائیں گی یہ سلسلہ عید تک جاری رہے گاعید کے بعد ہم انجمن تاجران پنجگور اور جناب ڈپٹی کمشنر پنجگور و انتظامیہ پنجگور بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
Load/Hide Comments