پنجگور، ٹڈی دل کا فصلات پر حملہ، زمینداروں کا کروڑوں کا نقصان


پنجگور:پنجگور کے مضافات میں ٹڈی دل کی یلغار سینکڑوں ایکڑ پر پھلنے فصلات تباہ کاشتکاروں کو بڑے پیمانے پر مالی نقصانات کا سامنا ٹڈی دل کا یہ ریلا سوروان سے ہوتا ہوا کلگ، چکل، سوراپ، سمسوری درادک تک پھیل چکا ہے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ٹڈی دل کی یلغار جاری ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کی تیار فصلیں ٹڈی دل کے حلمے کی وجہ سے تباہ ہوچکی ہیں اور کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے پنجگور کے مضافاتی علاقے کلگ، سوروان، سمسوری، سوراپ، چکل اور شے حسن کے کاشتکار ٹڈی دل سے شدید مشکلات کا شکار ہوچکی ہیں کیونکہ سینکڑوں ایکڑ پر پھیلے فصلات اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں علاقے کے زمینداروں نے حکومت سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ان کا کہنا ہے ٹڈی دل کی یلغار اسی طرح جاری رہا تو کجھور کی فصل بھی تباہی سے دوچار ہوگا۔
Load/Hide Comments