اورنگی ٹائون میں پانی، بجلی بندش کے خلاف احتجاج، ڈاکوئوں کی یلغار، کئی مسافرلٹ گئے
کراچی (انتخاب نیوز) اورنگی ٹائون میں پانی، بجلی کی عدم فراہمی کےخلاف احتجاج کے دوران ڈاکوئوں نے ٹریفک جام میں پھنسی کئی گاڑیاں لوٹ لیں۔پولیس نے ٹریفک کا رخ موڑ دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی بندش کے خلاف اورنگی ٹائون کے علاقے میٹروسینماسے پونے 5 نمبر تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سڑک کے دونوں ٹریک پر گاڑیاں پھنس گئیں، اس دوران مظاہرین کی آڑ میں ڈاکوئوں نے گاڑیوں میں سوار متعدد مسافروں سے نقد رقم ، گھڑیاں ، موبائل فون ودیگر اشیاء لوٹ لیں۔ واضح رہے کہ احتجاج کے موقع پر ٹریفک جام کے پیش نظر پولیس کی جانب سے ڈرائیور وں کو متبادل کے طور پر میٹروول اور قصبہ کا راستہ اختیار کرنےکا مشورہ دیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


