پنجگور، جرائم کی وارداتوں سے شہری پریشان، نوٹس لینے کی اپیل


پنجگور : سب تحصیل گچک میں چور اور ڈاکو سرگرم تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سب تحصیل گچک میں چور اور ڈاکو سرگرم ہیں آئے روز موٹرسائیکلوں کی چوری ڈاکہ زنی سرعام ہورہی ہے گچک میں لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوچکے ہیں 24اپرئل سے لیکر 8مئی ہر روز موٹر سائیکل سوار ڈاکووں گچک روڈ لکی کے پہاڑ پر ایک مخصوص جگہ پر کیمپ لگا کر بیٹھے ہوے ہیں اور ہر انے جانے والوں کو لوٹتے ہیں علاقے والوں نے کہاکہ گچک ایک پہاڑی علاقہ ہے سب تحصیل گچک میں روزانہ فائرنگ اور چوری ڈاکیتی رہزنی دن کا معمول بن گیا. مزید گچک والوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کی مطالبہ کیا اور کہاکہ سب تحصیل گچک علاقہ چوروں،ڈاکووں اور رہزنوں کے رحم و کرم پر ہے. لہذا ڈپٹی کمشنر پنجگور سب تحصیل گچک میں امن و امان کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کرے۔
Load/Hide Comments