کورونا کیسز میں تیزی آئی تو کرفیو کی حد تک جاسکتے ہیں، اصغر اچکزئی


کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عارضی سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس میں خدانخواستہ تیزی آئی تو کرفیو کی حد تک جاسکتے ہیں ملک بھر سمیت بلوچستان کے ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتاہوں اس وقت ڈاکٹرز عالمی وباء کیخلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں اس وقت پوری دنیا سمیت خصوصاً پاکستان کورونا وائرس کے لپیٹ میں ہے عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ان خیالات کا اظہار اصغر خان اچکزئی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کوروناوائرس کے لپیٹ میں ہیں خصوصاً پاکستان بلوچستان بھی ہیں یہ عالمی وباء جان لیوا ہے حکومت بلوچستان کو دو مشکلات کا سامنا ہے ایک طرف وباء سے اموات،بیماری،ہسپتالوں میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے افراد دوسری جانب مشکل یہ ہے کہ ہمارے وہ غریب طبقہ جن کا گزربسر روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرنے والے افراد ہیں حکومت بلوچستان نے 14سے 15گھنٹے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے اور ایس او پیز کو بالائے طاق رکھنے کا معاہدہ کر لیا ہے ہر دکاندار لازمی ماسک،سینیٹائزر اور 4افراد سے زیادہ دکان میں رشن نہیں ہوگا اور 12سال سے کم بچوں کو دکان میں اجازت نہیں ہوگا اور فٹ پاتھوں پر کاروبار اور رش نہیں ہوگا حکومت تاجران کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے اور اس کے پابند تاجران ہونگے ملک بھر سمیت بلوچستان کے ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتاہوں اس وقت کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن میں کردارادا کررہے ہیں ڈاکٹرز کی کرفیو کی تجویز پرکوئی شک نہیں ہم نے عارضی طور پر فیصلے کئے ہیں کروڑوں افراد کا پریشر تھا کہ عید کیلئے تاجروں نے خریداری کی ہے جس میں خوراک سمیت دیگر بنیادی اشیاء شامل ہیں اور خراب ہونے کا خدشہ ہے جس سے ہمارے تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان کا اندیشہ ہے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس پھیلاؤ میں خدانخواستہ تیزی آئی تو کرفیو کی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔