بسیمہ، مسروقہ گاڑی و موٹر سائیکل برآمد، دو ملزمان گرفتار


بسیمہ:لیویز انٹیلی جنس اطلاع پر لیویز فورس ناگ نے نیو قادر آباد سے نماز تراویح کے دوران چوری ہونے پک اپ گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی، موٹر سائیکل سامان برآمد کر لیانائب تحصیلدار ناگ قاضی پرویز، ضمیر آحمد،اشفاق عادل، صغیر قادر نے گزشتہ رات لیویز انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشتاق احمد ولد ڈتہ خان، خلیل احمد ولد شفیق محمد کو گرفتار کرکے مسروقہ نمبر 0880 QAy گاڑی،موٹر سائیکل CD 70، موبائل اور نقدی برآمد کر لی ملزموں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ حوالدار ضمیر آحمد نے چوروں کو مسروقہ گاڑی سمیت انچارج خضدار اشفاق احمد کے حوالے کر دی۔
Load/Hide Comments