کوئٹہ، احتیاطی تدابیر نظر انداز،حکام کا دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ

کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا،جنرل سیکرٹری اللہ دادترین،نصرالدین کاکڑ،حاجی فاروق شاہوانی،اسلم ترین،حاجی یعقوب شاہ کاکڑ،غلام مہدی ہزارہ،میر اکرم بنگلزئی،افتخار حسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں صوبہ بھر کے تاجروں سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دکانیں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کرنے شرط پر کھولی ہیں مگر آج دیکھنے میں آیا کہ دکانداروں نے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سب کچھ ہوا میں اڑادیا جس پر حکومت اور عسکری اداروں کے اعلی حکام نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا مگر اس دوران صوبائی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر سلیم کھوسہ نے انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغاسے رابطہ کرکے حکومت کی تشویش سے انہیں آگاہ کیا جس پر انجمن تاجران کے رہنماؤں نے انہیں یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ ہمیں موقع دیں تاکہ ھم تاجروں میں شعور آگہی کیلئے کمپین چلائیں بیان میں تمام دکانداروں کو سختی سے ھدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی مشکل یا دوبارہ لاک ڈاؤن کی صورت حال سے بچنے کیلئے تاجر تنظیموں اور حکومت کی کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے ماسک اور سینٹائزر کا استعمال پابندی سے کریں دکان میں بیک وقت چار افراد سے زیادہ لوگ اکھٹے نہ کریں خریدار خریداری کیلئے نکلتے وقت غیرضروری افراد باالخصوص بچوں کو ساتھ نہ لیں ھوٹل درزی میڈیکل اگر چہ چوبیس گھنٹے کھلے رکھ سکتے ھیں مگر انہیں ایس او پیز کو سختی سے فالو کرنا ھوگا شام پانچ بجے کے بعد ماسوائے درزی میڈیکل ھوٹل باقی تمام کاروبار مکمل طور پر بند کردیا جائیگا بیان دکانداروں سے ایک بار پھر احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرکے کورونا وائرس سے خود کو اور دوسروں کو بچانے کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں