بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 93ہو گئی

ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) صحت بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 93 ہوگئی ہے۔ایک بیان میں ڈی جی صحت بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 135 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا سے 37 پیرا میڈکس اور 5 اسٹاف نرسز بھی متاثر ہوئیں، جبکہ ایک سینئر ڈاکٹر کی حالت تشویشناک ہے۔ڈاکٹر سلیم ابڑو نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں ایک ڈاکٹر کی پوری فیملی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں