بلوچستان میں غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی ختم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی کابینہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراءپر عائد پابندی ختم کرنے اورمستقل اقامتی سرٹیفکیٹ (پی آر سی ) کے اجراءکے لئے قانون سازی کرنے کی منظوری دے دی ۔ جمعرات کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کا بینہ کے اجلاس میں کابینہ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ اسلحہ لائسنس کے اجراءکا طریقہ کار اور پی آر سی کے اجراءکی قانون سازی کے لئے جامع سفارشات کی تیاری کے لئے کمیٹی قائم کی جائے ، کابینہ میں اتفاق میں اتفاق کیا گیا کہ کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا، صوبائی کا بینہ کے اجلاس میں صوبائی کابینہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراءپر عائد پابندی ختم کرنے اورمستقل اقامتی سرٹیفکیٹ (پی آر سی ) کے اجراءکے لئے قانون سازی کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔


