شہریوں کو اغواء کرنے کا انجام،CTD انسپکٹر شعیب قریشی سمیت 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (انتخاب نیوز) شہریوں کو اغواء کرکے لاکھوں روپے تاوان وصول کرنے والے سی ٹی ڈی کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ منگھوپیر کے رہائشی پراپرٹی کا کام کرنے والے محمد سعد شفیق کے بیان کے مطابق وہ 5 جون کو اپنے دوست بلڈر فیضان سے ملنے مکان نمبر R-263 سیکٹر 5-Lنارتھ کراچی گیا تھا جہاں پولیس موبائلوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار اہلکاروں نے آکر دونوں کو حراست میں لے کر سی ٹی ڈی تھانے منتقل کیا اور دونوں سے رہائی کے عوض مبینہ طور پر 35 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، بعد ازاں فیضان نے 5 لاکھ روپے تاوان دے کر رہائی ملنے کے بعد پولیس حکام سے رابطہ کرکے واقعے کی اطلاع دی جس پر شعیب قریشی نے میرے کزن عمر کو بلوا کر مجھے ان کے حوالے کردیا۔ متاثرہ شخص کی جانب سے ڈی جے سینٹرل کی عدالت سے رابطہ کرنے کے بعد عدالتی احکامات پر پولیس نے حماد، سردار اقبال، شعیب قریشی سمیت دیگر تین صورت شناس پولیس اہلکاروں کے خلاف ضلع وسطی کے تھانہ بلال کالونی میں مقدمہ 449/2022درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں