وزیراعظم کی ہدایات پر میڈیا سٹریٹجی کے حوالے سے دوسرا اہم اجلاس

اسلام آباد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میڈیا سٹریٹجی کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے،ہمہ جہتی میڈیا سٹریٹیجی کے ذریعے ملک میں بہتر امن و استحکام کے حوالے سے اندرونی اور بیرونی دنیا کو آ گاہ کیا جائیگا۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پرجمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدرت میڈیا سٹریٹجی کے حوالے سے دوسرا اہم اجلاس دفتر خارجہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر شہباز گل، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، پرنسپل انفارمیشن آفیسر محمد طاہر حسن اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سٹریٹجی کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمہ جہتی میڈیا سٹریٹیجی کے ذریعے ملک میں بہتر امن و استحکام کے حوالے سے اندرونی اور بیرونی دنیا کو آ گاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا اور خاص کر خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سفارتی، سیاسی، معاشی اور سیاحتی تناظر میں پیدا ہونے والے بہتر مواقعوں سے دنیا کو آ گاہ کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں