آئین اور پارلیمان کی بالادستی واپس لیں گے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور پارلیمان کی بالادستی واپس لیں گے، پنجاب کا مینڈیٹ مسلم لیگ ن کا ہے اس پر کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئیے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو دن سے تحریک انصاف کی نوٹنکی جاری تھی۔ تحریک انصاف نے آج کا فیصلہ پہلے ہی متنازع بنا دیا تھا۔ اتحادی جماعتوں کا فل کورٹ کا مطالبہ آئینی تھا۔ پنجاب کا مینڈیٹ مسلم لیگ ن کا ہے اس پر کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئیے۔
Load/Hide Comments


