فشری پر کالا پانی کے مقام سے لڑکے کی بوری بند 5 روز پرانی لاش برآمد

کراچی (انتخاب نیوز) ڈاکس کے علاقے میں لڑکے کی بوری بند ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ فشری نمبر ایک پر کالا پانی کے قریب ملنے والی لاش 5 روز پرانی بتائی جاتی ہے، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 13 سالہ لڑکے کو قتل کرکے لاش پانی میں پھینکی گئی ہے، لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک شناخت نہیں ہوسکی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں