ایران و افغانستان کے بارڈرز پر پھنسے ہوئے ٹرکوں کو فوری طور پر آنے جانے کی اجازت دی جائے،رحیم آغا


کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ دادترین حاجی فاروق شاھوانی حاجی اسلم ترین حاجی یعقوب شاہ کاکڑ غلام مہدی ھزارہ محمد حسین ھزارہ میر اکرم بنگلزئی سید حیدر آغا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی توجہ افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈرز کی بندش اور اس کے نتیجے میں تاجروں کو درپیش مشکلات کی جانب مبذول کراتے ھوئے کہا ھے کہ بلوچستان ایک پسماندہ اور وسیع وعریض صوبہ ھے جس کے عوام کا ذریعہ معاش دونوں ہمسایہ ممالک کے بارڈرز سے منسلک ھے اور اس کے ساتھ ساتھ جن تاجروں نے یٹرانزٹ پر مال منگوایا ھے ان کا سامان شدید دھوپ گرمی بارشوں کی وجہ خراب ہورہاہے سینکڑوں ٹرک کانٹینرز اور سینکڑوں روزہ روزہ دار ڈرائیورز پھنسے ھوئے ھیں گذشتہ روز بھی ایک ڈرائیور حرکت قلب بند ھونے سے انتقال ھوگیا اسی طرح ایرانی سرحد کی بندش سے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں بیروزگاری کے ساتھ ساتھ اشیائے خورد ونوش کی قلت پیدا ھوئی ھے بیان میں حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تاجروں کو سہولیات فراھم کریں اور ایران افغانستان کے بارڈرز پر پھنسے ھوئے ٹرکوں کو فوری طور پر آنے جانے کی اجازت دیں۔