کراچی اور کوئٹہ میں بی وائے سی رہنماﺅں پر مقدمات درج کردیے گئے،پولیس ذرائع

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں پر مختلف تھانوں میں 10 مقدمات درج ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں پر مقدمات کار سرکار میں مداخلت،توڑ پھوڑ اور نقص امن کی دفعات میںدرج ہوئے۔ مقدمات کے تحت 30 افراد کو گرفتار اور 17 کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت 17 افراد کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ایک ماہ کیلئے کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں کراچی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی پریس کلب کے قریب احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بی وائے سی رہنماﺅں پر تھانہ آرٹلری میدان میں سرکاری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ 35 سے 40 مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں