تفتان سے زائرین کی بس بغیر سکریننگ کے لک پاس پہنچ گئی
انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ایران سے پاکستان آنے والے زائرین کی ایک بس کو لکپاس پر فورسز نے روک کرواپس تفتان بھیج دیاہے بغیر سکریننگ یہ بس تفتان سے لکپاس تک کس طرح پہنچی؟ اگر زائرین کی یہ بس بغیر چیکنگ کے کوئٹہ میں داخل ہوتی تو ایک بھی کروانا وائرس کا مریض داخل ہوتا تو پورے شہرکو اپنی لپیٹ میں لے لیتا اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے ذرائع نے انتخاب کو بتایاکہ بدھ اور جمعرات کی شب تقریباََ 8سے 9بجے کے درمیان لکپاس پر چیک پوسٹ پر تفتان سے آنے والی مسافرکو روک کر چیک کیا گیا تو زائرین کے پاس ضروری دستاویزات نہ ہونے پر دوبارہ تفتان کے لیے روانہ کردیاگیا ذرائع کے مطابق مذکورہ بس کے مسافر جیسے ہی تفتان پہنچے تو انہیں خفیہ راستوں سے لائے ہوئے لکپاس تک پہنچایاگیا لیکن یہاں پکڑے گئے جس پر فورسز نے مذکورہ زائرین کی بس کو واپس تفتان بھیج دیا اب دیکھناہے کہ وہ بس تفتان پہنچی یا راستے میں وہ کہیں اور چھپ گئے تفتان سے کوئٹہ تک درجنوں چیک پوسٹوں سے یہ مسافر کوچ کس طرح لکپاس پہنچی خفیہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا اسطرح کوئٹہ کے شہری کروانا وائرس سے محفوظ رہے