عدالتی فیصلے سے وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہوا ، شیری رحمان

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی روولنگ پر عدالت کے فیصلے سے وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے متعلق بات کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمان میں سیاسی جماعتوں کی محدود نمائندگی ہوتی ہے، عدالت نے پارلیمانی لیڈر کو پارٹی سربراہ کے اختیارات دے کر پارٹی سربراہ کو پارلیمانی لیڈر کے ماتحت کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور پارلیمانی لیڈر کے اختیارات میں وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا اور ہم اسی ابہام ہو دور کرنے کے لئے ہم فل بینچ کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک معاملے کے دو الگ الگ فیصلوں کی وجہ سے لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں اور عدلیہ متعلق جانبداری کا بڑھتا ہوا تاثر قابل تشویش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں