سندھ اورپنجاب سے بھکاریوں نے کوئٹہ کا رخ کرلیا ٗ تاجر سمیت شہری بھی پریشان


کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھکاریوں کی یلغار ٗ شہری اورتاجر پریشان ٗ بھیک مانگنے کی آڑ میں جوان بچیاں فحاشی پھیلانے میں مصروف ہیں۔ سندھ اور پنجاب سے آنے والے بھکاریوں کی بھرمار سے شہری پریشان ہوگئے۔ سوشل ویلفیئر سمیت دیگر ادارے خواب غفلت میں مبتلا ہیں۔بھکاریوں کی بھرمار کے سبب حقدار لوگ بھی صدقات اور خیرات سے محروم ہیں۔ مارچ کے مہینے میں سندھ اور پنجاب سے آنے والے بھکاریوں نے کوئٹہ کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ بھکاریوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں کوئی پرسان حال نہیں بالخصوص جوس ٗ اسکریم ٗ مساجد کے باہر بھکاریوں کی یلغار ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں بھکاریوں کانوٹس لیں۔ بالخصوص ان بھکاریوں کی آڑمیں چوریاں معمول بن چکی ہیں۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت ضلعی حکومت اور سوشل ویلفیئر سے ان بھکاریوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں