کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سماجی، معاشی،معاشرتی ،علمی پیچیدگیاں پیدا ہونگی:حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلوں کے اصلوں کی پابندی کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سماجی، معاشی،معاشرتی ،علمی پیچیدگیاں پیدا ہونگی جن سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمیں اپنی علمی استعداد کار اور کتب بینی کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان وقت ضائع کئے بغیر اپنے آپ کو ان تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کریں،ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بلا تحقیق و تصدیق مواد شیئر کرنے سے گریز کریں تاکہ معاشرے میں افراتفری کو ختم کیا جا سکے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے دنیابھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جسکی وجہ سے دنیابھر میں معاشی، معاشرتی، تعلیمی،علمی، سماجی پیچیدگیاں پیدا ہور ہی ہیں اس بحران سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلو ں کے اصول وضع کیے گئے ہیں جن پر ہم عملدآمد کے پابند ہیں،ہمیں اس وباء کے خاتمے تک اپنے گھروں میں رہنا ہے تاکہ ہم اپنے آپ اور معاشرے کے دیگر افراد کو اس بیماری سے محفو ظ رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ جب کورونا وائرس کی وباء ختم ہوگی اور ہم اپنے دفاتر، تعلیمی اداروں اور دنیا میں جائیں گے اس وباء رونما ہونے والے چیلنجز سے نبر آزما ہونے کے لئے ہمیں اپنی علمی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا، لہذا جب تک فرست ہمارے پاس ہے ہمیں چاہیے کہ اپنی علمی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے انٹرنیٹ، لائبریری یا گھر میں موجود کتابوں کا مطالعہ کریں اس سے ہماری صلاحیت میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ ہم آنے والے دنوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان،اہل علم، طالب علم اپنے سابقہ ادوار کو دیکھیں اور اس میں پائی جانی خامیوں کی اصلاح کریں یہ وقت بہت قیمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بلاوجہ خوف و ہراس پھیلانے والی پوسٹوں کو آگے شیئر کرنے سے گریز کریں صرف مصدقہ خبروں کو ہی آگے پھیلائیں تاکہ لوگوں میں خوف وہراس اور افرا تفری کا ماحول نہ بنے ساتھ ہی سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نوجوانوں سمیت ہر فرد طبقاتی کش مکش کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور مذہبی، فرقہ واریت کے پیغامات کو روکیں تاکہ ہمارا سماج مہذب ہوکر ابھرے اور ہم دنیا کے چیلنجز کا سامنا کرسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں