بسیمہ انٹرکالج بلڈنگ کی تعمیرمیں تاخیرکیخلاف احتجاجی ریلی
آل پارٹیز بسیمہ کے طرف سے بسیمہ انٹر کالج کی بلڈنگ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن بی این پی عوامی وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچ ڈاکٹر فورم واشک ری او نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بسیمہ چوک پر جلسے کے شکل اختیار کرگئی۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ابرار برکت نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر میر عبدالرزاق سمالانی پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمن نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر میر امداد بلوچ بلوچ ڈاکٹر فورم کے ڈاکٹر نوروز بلوچ جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مولوی عبدالعزیز رخشان یوتھ ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے چیرمین مطلوب بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بسیمہ میں انٹر کالج کی منظوری 2008 میں ہوئی اور آج تک انٹر کالج کی بلڈنگ کی تعمیر نہیں ہوسکی اور اور انٹر کالج بسیمہ کی تعمیر سست روی کا شکار ہے۔ واشک ڈسٹرکٹ میں صرف ایک انٹر کالج ہے بلڈنگ سے محروم ہے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے کالج کی نہ صرف بلڈنگ کی تعمیر میں تاخیر ہے بلکہ اس کالج میں اسٹاف بھی نہ ہونے کی برابر ہے پورے کالج میں دو اسلامیات کے ٹیچر اور ایک اردو کے ٹیچر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کو مزید وسعت دیکر یہ ثابت کریں کہ یہاں کے عوام اپنے بنیادی حقوق کیلئے شعور سے لیس ہے۔ ریلی کے دھرنے میں کمپیرنگ بی ایس او پجار بسیمہ زون کے جنرل سیکرٹری اورنگزیب بلوچ نے سرانجام دی۔