سبی سماٹ لاک ڈاؤن کی تاجروں نے دھجیاں آڑاڈالی
سبی:سبی شہر و گردونواح میں سماٹ لاک ڈاؤن کی تاجروں نے دھجیاں آڑا ڈالی لاک ڈاؤن میں نرمی مرد خواتین شہر میں عید کی شاپنگ کرنے نکل پڑے کوئی حفاظت اقدامات اور نہ ہی سماجی فاصلوں کے لئے احتیاط چائے سمیت کھانے پینے کے ہوٹلز بھی کھل گئے تاہم ٹرانسپورٹ چل نہیں سکی۔تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں حکومت کی جانب سے سماٹ لاک ڈاؤن کے بعد شہر میں مرد خواتین بچے بوڑھے عید کی شاپنگ کرنے نکل پڑے تاجروں کی جانب سے سماٹ لاک ڈاؤن کی دھجیان آڑ دی گئیں چند ایک دکانوں میں حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ ماسک اور سینٹائزر کا استعمال دیکھنے کو ملا تاہم شہرمیں سماجی فاصلے سمیت کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی شہر بھر میں چائے سمئے کھانے پینے کے ہوٹلز میں بھی کوئی احتیاط نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کوورنا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے سبی میں تجارتی مزاکر تو کھل گئے مگر اندروں شہروں میں جانے کے لئے پرائیوٹ ٹوڈی کارسروس کے علاوہ ویگن بس سروس شروع نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا شکار کرنا پڑرہا ہے سبی میں سماٹ لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کرانے کی اشد ضرورت ہے۔